اسلام اور میڈیا

pexels-karolina-grabowska-4491446
Listen to this article

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے ایک اپیل

آج جب ہم اخبار کھولتے ہیں یا ٹی وی پر نیوز دیکھتے ہیں تو بہت افسوس ہوتا ہے کہ کچھ نام نہاد مولانا صاحبان الٹی سیدھی بیان دیتے رہتے ہیں۔ اور جب ٹی وی پر بحث و مباحثہ میں حصہ لیتے ہیں تو نہ جانے کیا کیا بولتے ہیں، نہ وہ صحیح اسلامی تعلیمات پیش کر پاتے ہیں اور نہ مسکت جواب دے پاتے ہیں۔ اس سے نہ صرف بہت سارے مسائل پیداہوتے ہیں بلکہ اسلام جیسے صاف و شفاف اور فطری و الہی دین کو بدنام کرتے ہیں۔

میں مبارک باد پیش کرتا ہوں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈکو کہ اس نے اس طرف کچھ توجہ دیا اور نام نہاد مولانا صاحبان پر لگام لگانے کی کو شش کی ، لیکن میرا ماننا ہے کہ صرف اس سے کام نہیں چلنے والا ہے بلکہ بورڈ کو اس کے ساتھ ساتھ اور کچھ کرنا پڑے گا اور وہ مسلم ترجمان کو پیدا کرنا اور ان کو ٹرینگ دینا ہے ۔

میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈسے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اسلامی ترجمان پیداکرے اور وہ بھی صرف اردو زبان میں نہیں بلکہ اردو کے ساتھ دوسری زبانوں مثلا انگریزی،ہندی،تامیل ، ملیالم ،بنگالی، پنجابی وغیرہ ہرزبان کو جاننے والا اور ہر میدان کے ماہرین کی ایک ٹولی تیار کرے جوکہ اسلامی ترجمان کے نام سے جانے جائیں گے اور وہی حضرات اسلامی امور میں بیان دیں گے اور ٹی وی کے بحث و مباحثہ میں حصہ لیں گے ۔ ان کے علاوہ کوئی نام نہاد مسلم اور فیلڈ کا ناتجربہ کار شخص اس حوالہ سے کوئی بیان نہیں دے گا۔

میں امید کرتا ہوں کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈکے ممبران اس بات پر بھی توجہ دیں گے اور اس کو موضوع بحث بنائیں گے اور اسلامی ترجمانوں کوہی بحث ومباحثہ میں بھیجیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll